10 دسمبر ، 2012
دبئی…متحدہ ارب امارات میں نویں انٹرنیشنل گلف فلم فیئر فیسٹول کاآغاز ہوگیا۔شاندار افتتاحی تقریب دبئی کے ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ریڈ کارپٹ اوکیشن پر دنیا بھر سے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مشہور فلم لائف آف پائی کے ڈائریکٹر کی نئی فلم فیسٹول کے آٹھویں روز نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس برس فیسٹول میں ایشیائی فلموں کی تعداد گذشتہ برسوں سے کہیں زیادہ ہے۔فیسٹول میں 43 مختلف زبانوں پر مشتمل 158 فلمیں پیش کی جارہی ہیں جن میں 36 لوکل فلمیں بھی شامل ہیں۔گلف فلم فیسٹول 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔اس فیسٹول کا آغاز 2004 میں پہلی مرتبہ کیا گیا تھا جس کا مقصد گلف کی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچانا تھا۔