05 جنوری ، 2023
افغانستان نے دہشتگرد حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مستردکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ افغانستان کے تمام علاقوں پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے۔
امریکا نے افغان سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے کی پاسداری کا مطالبہ کیا تھا۔