Time 06 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی: تیزاب پھینکنے کی واردات، 3 بہن بھائی زخمی

جھلسنے والوں میں 19 سالہ وقاص ولد غلام عباس، اس کی 16 سالہ بہن سائرہ اور 18 سالہ صائمہ شامل ہیں— فوٹو: فائل
جھلسنے والوں میں 19 سالہ وقاص ولد غلام عباس، اس کی 16 سالہ بہن سائرہ اور 18 سالہ صائمہ شامل ہیں— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں تیزاب گردی کے واقعے میں تین بہن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی کے علاقے باغِ کورنگی میں صائمہ ولاز کے قریب پیش آیا۔

تیزاب پھینکنے کے واقعے میں جھلسنے والوں میں 19 سالہ وقاص ولد غلام عباس، اس کی 16 سالہ بہن سائرہ اور 18 سالہ صائمہ شامل ہیں۔

تینوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملی ہے، چھان بین کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تینوں بہن بھائی موٹرسائیکل پر سوار تھے، دو موٹرسائکلیوں پرسوار 4 نامعلوم ملزمان نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کا بیان لینے کے بعد صورتحال واضح ہوپائے گی۔

مزید خبریں :