کھیل
Time 07 جنوری ، 2023

ویڈیو: پاکستانی کرکٹرز کو مشوروں میں ولیمسن نے یوسف سے کیا شکوہ کیا جو قہقہے لگ گئے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر کین کے ہمراہ پاکستانی بیٹرز کی گفتگو کی ویڈیو جاری کی ہے/ اسکرین گریب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر کین کے ہمراہ پاکستانی بیٹرز کی گفتگو کی ویڈیو جاری کی ہے/ اسکرین گریب

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جس کے بعد قومی کرکٹرز کیویز کے کلاسی بیٹر کین ولیمسن سے ٹپس لینے پہنچ گئے جس پر بڑے دلچسپ انداز میں ولیمسن نے محمد یوسف کی شکایت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر کین کے ہمراہ پاکستانی بیٹرز کی گفتگو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بھی گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں کین ولیمسن بیٹرز سے کہتے ہیں کہ یوسف بھائی کے پاس مجھے سکھانے کے لیے بہت چیزیں ہیں لیکن انہوں نے اب تک مجھے کچھ نہیں بتایا۔

کین ولیمسن نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ میں ٹیسٹ سیریز کے بعد بتاؤں گا لیکن اب تک نہیں بتایا، میں انتظار کررہا ہوں یوسف بھائی، انہوں نے اب تک تمام راز رکھے ہوئے ہیں۔

اتنے میں پیچھے سے شان مسعود کہتے ہیں کہ 'یہ آپ کو وہ راز ون ڈے سیریز کے بعد بتائیں گے'، جس پر ولیمسن سمیت دیگر کھلاڑی ہنس پڑتے ہیں۔

اس کے علاوہ ولیمسن نے پاکستانی کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ وکٹ پر تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے اور ذہن میں یہ بات رکھنا اہم ہے کہ ہر میچ میں اسکور نہیں ہوتا، انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید خبریں :