Time 08 جنوری ، 2023
پاکستان

پشاور میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز کے سر بند میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سنگو سربند میں دہشت گردوں نے فورسز کے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

فائرنگ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف ، 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے، دہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ 

مزید خبریں :