پاکستان
11 دسمبر ، 2012

کراچی:رینجرز کا سہراب گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن، 7اہم ملزمان گرفتار

کراچی:رینجرز کا سہراب گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن، 7اہم ملزمان گرفتار

کراچی …کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ،سپرہائی وے،مچھر کالونی اور متصل آبادیوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 7 اہم ملزمان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔رینجرز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مچھر کالونی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 7 اہم ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،ملزمان کا تعلق قبائلی علاقوں سے بتایا گیا ہے،رینجرز ذرائع نے مزید بتایا کہ زیر حراست ملزمان سے گذشتہ روز الاصف اسکوائر کے سامنے ہونے والی رینجرز چوکی پر فائرنگ کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،جبکہ سہراب گوٹھ،سپرہائی وے ،گنا منڈی کے اطراف میں قائم بستی اور انڈس کمپلیکس کے اطراف میں بھی رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا،جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا،آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز اہلکاروں نے بکتر بند گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کے دستے کا استعمال بھی کیا،جبکہ رینجرز اہلکاروں نے چہروں کو چھپانے کے لئے نقاب بھی پہنے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :