پاکستان
11 دسمبر ، 2012

لاہور:جوہر ٹاوٴن بس اورکار میں ٹکر،24افراد زخمی

لاہور:جوہر ٹاوٴن بس اورکار میں ٹکر،24افراد زخمی

لاہور …لاہور کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کوبچاتے ہوئے اُلٹ گئی جس سے 24افراد زخمی ہوگئے۔ملتان روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری کے ملازمین کولے کرٹھوکرنیاز بیگ کی طرف جارہی تھی کہ جوہر ٹاوٴن ایکسپوسنٹر کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔بس اورکار میں سوار24افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں بیس زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزید خبریں :