Time 09 جنوری ، 2023
پاکستان

مونس کے دوست کو ہم نے گرفتار نہیں کیا: ایف آئی اے کا ہائیکورٹ میں جواب

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے فاران خان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی— فوٹو:فائل
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے فاران خان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہورکو وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کے قریبی دوست فاران خان کو بازیاب کرکے منگل 10 جنوری کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے فاران خان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیاکہ فاران خان کونہ تو انہوں نے گرفتار کیا اور نہ ہی وہ ان کی تحویل میں ہیں۔

عدالت نے سی سی پی او لاہورکو فاران خان کی بازیابی کا حکم جاری کرتےہوئے سرکاری وکیل کوہدایت کی کہ وہ سی سی پی او کو بازیابی کے حکم سے آگاہ کریں۔

درخواستگزار کا مؤقف تھا کہ میرے بھائی فاران خان کو 6 جنوری کی شام پونے 6 بجے7 سے 8 افراد نے اغوا کر لیا، خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت نےانہیں اغوا کرایا ہے۔

مزید خبریں :