11 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری نے نشیبی علاقوں میں سردی بڑھا دی ہے۔گلگت بلتستان کے غذر،دیامر اور استور کے پہاڑوں پر برف باری اور نشیبی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں شدید سردی ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور آمد و رفت میں مشکلات کاسامنا ہے۔