Time 10 جنوری ، 2023
پاکستان

کے پی نے بھی گندم کا کوٹہ بڑھادیا، حکومت کا زیادہ سبسڈی دینے کا دعویٰ

تمام فعال فلور ملز کو آبادی کے تناسب گندم فراہم کی جائےگی، 4 کروڑ7 لاکھ 69 ہزار آبادی کیلئے ساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن گندم فلورملز کو روزانہ بھجوائیں گے: محکمہ خوراک/ فائل فوٹو
تمام فعال فلور ملز کو آبادی کے تناسب گندم فراہم کی جائےگی، 4 کروڑ7 لاکھ 69 ہزار آبادی کیلئے ساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن گندم فلورملز کو روزانہ بھجوائیں گے: محکمہ خوراک/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک نے بھی گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کرساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن کردیا۔

محکمہ خوراک کے مطابق تمام فعال فلور ملز کو آبادی کے تناسب گندم فراہم کی جائےگی، 4کروڑ7 لاکھ69 ہزار آبادی کیلئے ساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن گندم فلورملز کو روزانہ بھجوائیں گے جب کہ پشاور میں 49 لاکھ 84 ہزار آبادی کے لیے 760 میٹرک ٹن گندم فلار ملز کو دی جائےگی۔

دوسری جانب آٹا ڈیلرز کا کہنا ہےکہ 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 3 ہزارروپے میں فروخت ہورہا ہے، فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3100 روپے میں دستیاب ہے جب کہ سرکاری آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1300 روپے ہے۔

ڈیلرز کے مطابق گندم کا کوٹہ بڑھنے سے وقتی طور پر مسئلہ ٹھنڈا ہوگا، حکومت کو چاہیے کے کوٹہ 10 یا 9 ہزار میٹرک ٹن تک بڑھائے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کیلئے حکومت زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے، ہمارے پاس گندم کا کافی اسٹاک موجود ہے، سستا آٹا صوبے کی غریب عوام کے لئے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے جہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھیں وہیں آٹے کی قیمت بھی بڑھی ہے۔

مزید خبریں :