Time 10 جنوری ، 2023
پاکستان

لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد معطل

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر سماعت کے بعد چیف سیکرٹری اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے/ فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر سماعت کے بعد چیف سیکرٹری اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نےشہر کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبدالرحمان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران شہری نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ لاہور کے زرعی رقبے کو بلاجواز شہری علاقے میں تبدیل کیا گیا، ماسٹر پلان کو منظور کروانے میں ڈیویلپر مافیا ملوث ہے ۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم  نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو مارا جارہا ہے، شہریوں کا سانس لینا تک مشکل ہوچکا ہے، حکومت لاہور میں اسموگ کنٹرول کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ۔

بعد ازاں عدالت نے چیف سیکرٹری ، ڈی جی ایل ڈی اے، سیکرٹری ماحولیات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پرعملدرآمد معطل کردیا۔

مزید خبریں :