11 دسمبر ، 2012
نواب شاہ …نواب شاہ میں کینسر کے مریضوں کے لیے جدید اسپتال قائم کر دیا گیا ہے جہاں سندھ بلوچستان اور پنجاب کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نواب شاہ میں 72کروڑ روپے کی لاگت سے 64 بستروں پرمشتمل نورین کینسر اسپتال تعمیرکرایاہے۔جس میں کینسرکے علاج کی جدیدترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔یہ اسپتال اندرون سندھ کے علاوہ بلوچستان اور پنجاب کے کینسر کے لاکھوں مریضوں کی زندگی کیلئے بھی امید کی کرن ثابت ہو رہا ہے۔مریضوں کا کہنا ہے کہ غریبوں کو بہت فائدہ ہو گیا ہے اب کون جائے گا حیدرآباد کراچی اس اسپتال کے کھلنے سے بہت فائدہ ہو گیا ہے۔اُن کا کہناہے کہ پہلے ہم کراچی حیدرآباد بہت دھکے کھاتے تھے،لیکن اب نواب شاہ میں یہ شروع ہوگیا ہے، اب ہمیں بہت آرام ہے۔اسپتال کے انچارج ڈاکٹر سراج عباسی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نیوکلیر میڈیسن کا شعبہ بھی قائم کیاگیاہے جو کینسر کی تشخیص میں بھی مدد دیتا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ایک حصہ کینسر کے مریضوں کے لیے اور ایک حصہ نیوکلیر میڈیسن کا ہے۔ہمارے پاس صرف کینسر کا ہی نہیں بلکہ اور کئی بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔اب کینسر کے مریضوں کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے بتایاکہ نیوکلیر میڈسن ڈیپارٹمنٹ میں جدید ڈویل ہیڈ گاما کیمرے سے کیسنر اور نان کینسر مریضوں کیبون اسکین،تھائی ریڈ اسکین،رینر اسکین اور تھریم اسکین ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔پہلے یہاں پر یہ سہولت نہیں تھی۔سندھ کے قلب نواب شاہ میں قائم ہونے والے نورین کینسر اسپتال کے قیام سے کینسر کے لاکھوں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آگئی ہیں۔