21 فروری ، 2012
سڈنی …آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ وہ اب آسٹریلیا کے لیے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔سڈنی کے کرکٹ گراوٴنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے اب وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔ تاہم وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ انہیں ٹیم کے سلیکٹرز نے بتایا ہے کہ وہ اب ون ڈے کرکٹ کے لیے فٹ نہیں ہیں۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ ان کا کیریئرابھی ختم نہیں ہوا، انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے وہ اب بھی پرجوش ہیں۔