پاکستان
11 دسمبر ، 2012

تین صوبے کالا باغ ڈیم کیخلاف ہیں ،پنجاب کو بھی خیال رکھنا چاہیے،ایازسومرو

 تین صوبے کالا باغ ڈیم کیخلاف ہیں ،پنجاب کو بھی خیال رکھنا چاہیے،ایازسومرو

کراچی…وزیر قانون سندھ ایاز سومرو نے کہا ہے کہ تین صوبوں نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد پاس کی ہے بڑے بھائی کو بھی خیال رکھنا چاہئے۔صوبائی وزیرقانون ایاز سومرو نے سندھ ہائی کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اور صدر مصطفی لاکھانی کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز سومرو نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ بار میں نومنتخب نئی لبرل ٹیم آئی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاز سومرو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سندھ کو بنجربنانے کی سازش ہے اور یہ سندھیوں کی لاشوں پر بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر مشترکہ مفادات کی کونسل میں جاسکتے ہیں۔ ایک سوال پر ایاز سومرو نے کہا سندھ کی چھ نشستوں پرضمنی انتخابات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے۔

مزید خبریں :