پاکستان
11 دسمبر ، 2012

گلگت بلتستان ، ہزارہ، کشمیر میں برفباری،نشیبی علاقوں میں موسم مزیدسرد

گلگت بلتستان ، ہزارہ، کشمیر میں برفباری،نشیبی علاقوں میں موسم مزیدسرد

اسلام آباد…گلگت بلتستان ، ہزارہ اور کشمیر کے بالائی مقامات پر برفباری کے بعد نشیبی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ مری اور گلیات اپنے ملحقہ پہاڑوں پر ہونے والی موسم سرما کی پہلی برفباری اور نشیب میں بارش کے بعد نکھری نکھری نظر آرہی ہیں۔مری ،نتھیا گلی اور گلیات کے ملحقہ پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے، اور نشیبی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ موسم بدلتے ہی سیاحوں نے بھی مری اور گلیات کا رخ کرلیا ہے۔بلتستان ڈویژن میں غذر،دیامر اور استور کے پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔ خیبرپختون خوا میں اپر ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ،بٹگرام ،تورغر اور کوہستان میں گزشتہ رات ہونے والی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم کی خنکی میں اضافہ ہوگیاہے۔آزادکشمیر کی وادی نیلم میں برفباری کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں موسم سرد ہے۔سندھ ،پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم سرد ہے۔ جبکہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :