11 دسمبر ، 2012
پشاور …پشاور کی مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت موخر کرنے کی صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی درخواست خارج کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت نے صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ کی طرف سے جعلی ڈگری کیس کی سماعت موخر کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔سید عاقل شاہ کے وکیل کا موقف تھا کہ ڈگری جاری کرنے والے تعلیمی ادارے کے خلاف پنجاب کی مقامی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ اس کیس کا فیصلہ آنے تک جعلی ڈگری کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے صوبائی وزیر کھیل کا موقف مسترد کرتے ہوئے جعلی ڈگری کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔