پاکستان
11 دسمبر ، 2012

لاہور :غالب مارکیٹ میں پولیس مقابلے کی عدالتی تحقیقات کا حکم

لاہور :غالب مارکیٹ میں پولیس مقابلے کی عدالتی تحقیقات کا حکم

لاہور…سیشن جج لاہورنے غالب مارکیٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نذیر احمد گنجانہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد کو مبینہ پولیس مقابلے کا انکوائری افسر مقرر کیا ہے،اور ہدایت کی ہے کہ وہ تمام واقعات اور حقائق کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد چند روز پہلے غالب مارکیٹ کے قریب ہونے والاپولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا تھا،جس پر عدالتی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔اس مقابلے میں چکوال کا رہائشی محسن گولیاں لگنے سے مارا گیا تھا۔

مزید خبریں :