پاکستان
11 دسمبر ، 2012

مریم خان دوبارہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اسلام آبادتعینات

مریم خان دوبارہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اسلام آبادتعینات

اسلام آباد…وزیر اعظم نے مریم خان کو فوری طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تعینات کر نے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری اور مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور مریم خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات کیا جائے ، سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ سرکاری افسروں کی مقررہ معیاد پوری ہونے تک اُنہیں نہ ہٹایا جائے اور اگر کسی کو ہٹانا مقصود ہو تو تبادلے سے قبل وجوہات بتائی جائیں اور کسی کو او ایس ڈی نہ بنایا جائے۔

مزید خبریں :