پاکستان
11 دسمبر ، 2012

عمران فاروق قتل کیس ، لندن پولیس کا اُس کاکام کرنے دیناچاہیے،برطانوی ہائی کمشنر

عمران فاروق قتل کیس ، لندن پولیس کا اُس کاکام کرنے دیناچاہیے،برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آبابد…پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں لندن پولیس کو اس کا کام کرنے دینا چاہیے،لندن پولیس نے چھاپا کہاں مارا،اس بارے لندن پولیس کے بیان پر ہی اکتفا کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں لندن میں پولیس چھاپے سے متعلق کوئی مخصوص معلومات نہیں،برطانیہ میں پولیس آزادانہ اور غیر جانبدارانہ کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی پولیس اپنے ایک شہری کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ برطانوی حکومت کا نہیں پولیس کا معاملہ ہے۔ پاکستان کی سیاسی صورت حال پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے پاکستان میں انتخابات وقت پر اور سب کے لیے قابل قبول ہوں گے اور ان انتخابات کے بعد ایک اور سویلین حکومت برسر اقتدار آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل امید افزا ہے،ہمیں پاکستان میں جمہوریت کے نشیب و فراز میں صبر سے کام لینا چاہیے،برطانیہ میں بھی صدیوں کے عمل کے بعد جمہوریت مضبوط ہوئی۔

مزید خبریں :