11 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اپنی غلطیوں کو خود درست کرے اور عدالت پر بوجھ نہ ڈالے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ریکوڈک کیس کی سماعت کی ، بلوچستان حکومت کے وکیل احمر بلال صوفی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رعائتیں خلاف ضابطہ تھیں، اس کا اندازہ ریکارڈ دیکھ کر ہوا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے خود رعائتیں دیں، اب مخالفت کیسے کر رہی ہے۔عدالت نے اسٹیل ملز کا معاہدہ خلاف قانون ہونے کے باعث منسوخ کیا۔