پاکستان
11 دسمبر ، 2012

تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان

تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان

لودھراں…عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا۔ تحریک انصاف کا سونامی بڑے بڑے مگر مچھوں کو بہا لے جائے گا،ظالموں کا وقت ختم ہوگیا ہے. تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خان نے جنوبی پنجاب میں رابطہ مہم کا آغاز ضلع لودھراں سے کیا۔ جہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ وہ گلی گلی جاکر نوجوانوں کو سونامی کے لئے تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نہیں شوباز شریف ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میاں نوازشریف پہلے نیا پنجاب بنالیں پھر پاکستان کی بات کریں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پانچ سال میں کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، نیا پاکستان تحریک انصاف بنائے گی۔ رائے ونڈ کے مغل اعظم کے خاندان کی حفاظت پر 1260 پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ برطانیہ کی ملکہ کی حفاظت صرف 20 پولیس والے کرتے ہیں۔

مزید خبریں :