سوئی سدرن گیس کمپنی کے دعوے دھرے رہ گئے، کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب

کئی علاقوں میں فیکٹریوں کے قریب رہائشی گیس سے محروم ہیں کیونکہ فیکٹریوں نے بڑے کمپریسرز لگا رکھے ہیں: شہری/ فائل فوٹو
کئی علاقوں میں فیکٹریوں کے قریب رہائشی گیس سے محروم ہیں کیونکہ فیکٹریوں نے بڑے کمپریسرز لگا رکھے ہیں: شہری/ فائل فوٹو

کراچی میں سردی بڑھتے ہی شہر کے تقریباً 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب ہوگئی۔

صارفین کے مطابق مسکن چورنگی، گلشن بلاک 6، ملیرکینٹ، ماڈل کالونی، بہادرآباد، شریف آباد، ایف سی ایریا میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی آنکھ مچولی جاری ہے جب کہ گلستان جوہربلاک 9، بھٹائی آباد، شاہ فیصل بلاک 5 سمیت کئی علاقوں میں گیس غائب رہتی ہے۔

صارفین کے مطابق صدر ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، سٹی ریلوے کالونی، لانڈھی نمبر 6، کورنگی کراسنگ اور ڈیفنس فیز 5 اور 6 میں بھی کھانے پکانے کے اوقات میں گیس غائب رہنے کی شکایات ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ کئی علاقوں میں فیکٹریوں کے قریب رہائشی گیس سے محروم ہیں کیونکہ فیکٹریوں نے بڑے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کے باعث دن کے اوقات میں بھی گیس مکمل غائب رہتی ہے۔

مزید خبریں :