14 جنوری ، 2023
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیشن اپنا آئینی حق استعمال کر رہا ہے، لوگ بلاخوف و خطر پولنگ کیلئے جائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر حمید خان نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہے، عوام کو اعتماد دینا ہے، لوگ بلاخوف و خطر پولنگ کیلئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کو سارے پولنگ اسٹیشنز پر سامان پہنچ جائے گا، پولیس کی پوری معاونت حاصل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب صوبائی حکومت ہمیں کچھ لکھتی ہے تو ہم اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ سندھ حکومت کی ہر درخواست کو دیکھا ہے۔
عمر حمید خان نے کہا کہ جو انہوں نے کرنا ہے کرلیں، ہم اپنا اختیار استعمال کریں گے، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، ہم نے ہمیشہ مفاد عامہ کو مقدم رکھا ہے۔