Time 15 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی: موبائل میں انتخابی سامان کی ترسیل پر پولیس کی وضاحت

موبائل میں انتخابی سامان پولنگ اسٹیشن پہنچانا معمول کی بات ہے: پولیس. فوٹو فائل
موبائل میں انتخابی سامان پولنگ اسٹیشن پہنچانا معمول کی بات ہے: پولیس. فوٹو فائل

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس موبائل میں انتخابی سامان کی ترسیل کے معاملے پر پولیس نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سامان لے جانے والا ٹرک خراب ہو جانے پر موبائل میں سامان لے جایا گیا، انتخابی سامان میں غیر حساس انتخابی میٹریل شامل تھا۔

پولیس کے مطابق موبائل میں خالی بیلٹ باکس اور گتے کی شیٹس پولنگ اسٹیشن پہنچائی جا رہی تھیں، پولیس موبائل میں انتخابی سامان پولنگ اسٹیشن پہنچانا معمول کی بات ہے۔

یاد رہے کہ آج کراچی، حیدر آباد اور بدین میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :