21 فروری ، 2012
ایتھنز… این جی ٹی… بعض اوقات ایسا بھی ہو تاہے کہ معیار کے حساب سے سستی چیزیں زیادہ پائیدار ثابت ہوتی اور مہنگی ترین موقع پر دھوکہ دے جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ نظارہ یونانی جزیرے میں دیکھنے کو ملا جہاں اپنے سفر کے لیے پانی میں اُتاری گئی 196فٹ بڑی پُرتعیش تفریحی کشتی سکینڈوں میں ڈوبتی نظر آئی۔سال 2011میں تخلیق کردہ اسYogi نامی فرنچ پُر تعیش کشتی میں آٹھ افراد سوار تھے جنھیں اس کے پانی میں ڈوبنے کے دوران ہی یو نانی ائیر فورس کے تین ہیلی کاپٹرز نے موقع پر پہنچ کرریسکیو کر کے با حفاظت نکال لیا لیکن اپنے وزن اور خرابی کے باعث یہ جہاز مختصر سے وقت میں دیکھتے ہی دیکھتے سمندر میں غرق ہو گیا۔