پاکستان
Time 19 جنوری ، 2023

پی ٹی آئی اجلاس میں کارکن صمصام بخاری کیخلاف پھٹ پڑا، الزامات کی بارش کر دی

صمصام بخاری پی ٹی آئی اوکاڑہ کی اسٹیبلشمنٹ ہیں، ٹکٹ چھن جانے کے خوف سےکوئی رہنما صمصام بخاری کے خلاف بات نہیں کرتا: کارکن عامر منا۔ فوٹو فائل
 صمصام بخاری پی ٹی آئی اوکاڑہ کی اسٹیبلشمنٹ ہیں، ٹکٹ چھن جانے کے خوف سےکوئی رہنما صمصام بخاری کے خلاف بات نہیں کرتا: کارکن عامر منا۔ فوٹو فائل

اوکاڑہ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس میں کارکن نے صمصام بخاری پر الزامات عائد کر دیے۔

پی ٹی آئی کارکن عامر منا نے اجلاس میں کہا کہ صمصام بخاری پی ٹی آئی اوکاڑہ کی اسٹیبلشمنٹ ہیں، ٹکٹ چھن جانے کے خوف سےکوئی رہنما صمصام بخاری کے خلاف بات نہیں کرتا۔

عامر منا کا کہنا تھا صمصام بخاری نے 38 سرکاری ملازمتیں لیں، اوکاڑہ ضلع کی تمام 13 قومی و صوبائی سیٹوں پر صمصام بخاری ہی الیکشن لڑ لیں۔

پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا دھرنے، ریلیاں کارکن کرتے ہیں، سرکاری کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور ٹکٹ بڑی گاڑیوں والے لے جاتے ہیں۔

صمصام بخاری نے اس حوالے سے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، الزامات لگانے والا پلانٹڈ تھا، اس کا تعلق پی ٹی آئی اوکاڑہ کی گروپنگ سے ہے۔

مزید خبریں :