پاکستان
13 دسمبر ، 2012

کسی بھی کیس میں استثنیٰ خودبخودنہیں ملتا،مانگنا پڑتاہے لاہورہائیکورٹ

کسی بھی کیس میں استثنیٰ خودبخودنہیں ملتا،مانگنا پڑتاہے لاہورہائیکورٹ

لاہور…لاہورہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی کیس میں استثنیٰ خودبخودنہیں ملتا،استثنیٰ لینے کیلئے اُسے مانگنا پڑتاہے۔عدالت نے صدر آصف علی زرداری کیخلاف2عہدوں کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواستوں پر کارروائی 14دسمبر تک ملتوی کردی ۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں5رکنی فل بنچ نے صدر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری رکھی،قومی جوڈیشل پالیسی کے خلاف ہڑتال کے باعث وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی جومستردکردی گئی،اس پر بعض سرکاری وکلاء احتجاجاً کمرہ عدالت سے چلے گئے،درخواست گزار اے کے ڈوگرنے دلائل جاری رکھے ،انہوں نے کہاکہ توہین عدالت میں کسی کوکوئی استثنیٰ حاصل نہیں،اس پر جسٹس ناصرسعید شیخ نے قراردیاکہ استثنیٰ ازخود نہیں ملتا بلکہ اسے لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرناضروری ہے۔اے کے ڈوگر نے کہاکہ سپریم کورٹ این آراوکیس سمیت متعددفیصلوں میں صدر کے استثنیٰ کے حوالے سے واضح فیصلہ دیچکی ہے۔ان کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید کارروائی 14دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :