13 دسمبر ، 2012
زیارت…بلوچستان کے خوبصورت وادی زیارت میں آج دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے برف باری کا سنتے ہی بڑی تعدادمیں سیاحوں نے زیارت کا رخ کر لیا ہے۔شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہونے کے ساتھ ہی برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے صحت افزاں ضلع زیارت میں آج دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے وادی زیارت میں برف باری کا سنتے ہی بڑی تعداد میں سیاحوں نے زیارت کا رخ کر لیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات سے بلڈوزروں کی مدد سے برف ہٹا رہے ہے تاہم کئی علاقوں میں سیاح پھنس گئے ہے زیارت میں گیس اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے سیاحوں کو شدید مشکل میں ڈال دیا ہے۔