وہ ملک جہاں پیاز بہت زیادہ مہنگی ہونے پر شادی کے گلدستوں کی زینت بن گئی

گلدستوں میں موجود پیاز کو بعد میں مہمانوں میں تقسیم کیا گیا / فیس بک فوٹو
گلدستوں میں موجود پیاز کو بعد میں مہمانوں میں تقسیم کیا گیا / فیس بک فوٹو

فلپائن میں پیاز کی قیمت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ اس سبزی کو اسٹیٹس سمبل کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے اور شادی کی تقاریب میں اس سے بنے گلدستوں کے ساتھ تصاویر بنائی جارہی ہیں۔

فلپائن میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے نتیجے میں پیاز کی قلت ہوگئی ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی جانب سے تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔

مگر اپنی شادی کو پرتعیش بنانے کے خواہشمند جوڑے اب پھولوں کی جگہ پیاز سے بنے گلدستے استعمال کررہے ہیں۔

فلپائن کے شہر الوئیلو سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ دلہن April Lyka Biorrey-Nobis شادی کے موقع پر پیاز سے بنے گلدستے کے ساتھ آئی جس کا وزن لگ بھگ 5 کلوگرام تھا۔

شادی میں موجود دیگر خواتین نے ہاتھوں میں پیاز سے بنی چادریں پکڑی ہوئی تھیں۔

پیاز کو فلپائن میں اسٹیٹس سمبل کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے / فیس بک فوٹو
پیاز کو فلپائن میں اسٹیٹس سمبل کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے / فیس بک فوٹو

اس شادی کے لیے جوڑوں نے روایتی پھولوں کے لیے 15 ہزار فلپائنی pesos کا بجٹ رکھا تھا مگر پیاز کی بوری خریدنے کے لیے انہیں بس 8 ہزار pesos خرچ کرنا پڑے۔

تقریب کے بعد اس جوڑے نے شادی میں شرکت کرنے والے افراد میں پیاز کو تقسیم کیا۔

واضح رہے کہ فلپائن میں فی کلوگرام پیاز کی قیمت 200 فلپائنی pesos سے بڑھ کر 600 pesos یا 11 ڈالرز (2756 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے۔

مگر اس قیمت پر بھی پیاز تک رسائی بہت مشکل ثابت ہورہی ہے۔

مزید خبریں :