کاروبار
Time 01 فروری ، 2023

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنوری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی 27.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی: ادارہ شماریات/ فائل فوٹو
جنوری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی 27.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی: ادارہ شماریات/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیے جس کے مطابق جنوری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی 27.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 تا جنوری 2023 مہنگائی کی مجموعی شرح 25.40 فیصدریکارڈ کی گئی جب کہ جولائی 2021 تا جنوری 2022 مہنگائی کی مجموعی شرح 10.26 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ جنوری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.4 فیصد رہی جب کہ دیہی علاقوں میں جنوری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا اور شرح 32.3 فیصد ہوگئی۔

مزید خبریں :