14 دسمبر ، 2012
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز کا حصہ ہونے پر اُنہیں فخر ہے، مکمل تیاری کے ساتھ بھارت جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور شروع ہوگیا، دورہ بھارت کیلئے ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیا، خراب موسم کی وجہ سے کراچی سے کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، انور علی، یونس خان اور شاہد آفریدی لاہور روانہ نہ ہوسکے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی دورے کا شدت سے انتظار ہے، قومی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ بھارت جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نے آف اسپنر سعید اجمل کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر سیریز میں اُن کی ڈیمانڈ رہی ہے ، بیٹنگ کوچ انضمام الحق کی تقرری سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔