14 دسمبر ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جا تی ہے،نامعلوم افرادنے دکانیں بندکرادیں ۔ذرائع کے مطابق گلستان جوہرمیں فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد دکانیں اور دیگر کاروبار بھی بند ہو گیا۔گلشن اقبال بلاک2، مسکن چورنگی اورڈسکوبیکری کے اطراف کی دکانیں بند ہو گئیں۔کراچی کے جن علاقوں میں کشیدگی پائی جا تی ہے ان میں شاہ فیصل کالونی،ایف بی ایریا،واٹرپمپ،حسین آباد،لیاقت آباد،گلبہار،سرجانی ٹاوٴن،ناگن چورنگی،انڈاموڑ،گلشن اقبال اور گلستان جوہر اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔