Time 07 فروری ، 2023
دنیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پرویز مشرف کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پاکستانی عوام اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں: شاہ سلمان کا پیغام— فوٹو: ایس پی اے
پاکستانی عوام اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں: شاہ سلمان کا پیغام— فوٹو: ایس پی اے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سابق صدرپرویزمشرف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شاہ سلمان کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی رحمت اور مغفرت کی کثرت سے نوازے۔

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پرویزمشرف کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔

خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے، انہیں آج کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

مزید خبریں :