19 فروری ، 2025
دبئی میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے ائیرکنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریاز تیار کرلیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ریسٹنگ ایریاز منصوبہ مکمل کرلیا جس میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے ائیرکنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریاز بنائے گئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ریسٹگ ایریاز منصوبےکا اعلان ہوا تھا، آر ٹی اے نے اگست 2024 تک 20 ریسٹنگ ایریاز مکمل کرلیے تھے اور اب روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام 40 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے۔
رائیڈرز کے لیے قائم ریسٹنگ ایریاز میں پانی، اسنیکس، موبائل چارجنگ اور موٹرسائیکل پارکنگ کی سہولیات موجود ہیں۔