Time 09 فروری ، 2023
کھیل

کپل دیو حادثے کا شکار رشبھ پنت کو تھپڑ کیوں مارنا چاہتے ہیں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق بھارتی کپتان کپل دیو کار حادثے کا شکار وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو تھپڑ مارنا چاہتے ہیں لیکن کیوں؟

جلد ہی بھارت  اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے والی ہے، اس سیریز میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کمی محسوس کرے گی کیوں کہ وہ کار حادثے کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔

خیال رہے کہ 30 دسمبر کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر حادثہ پیش آیا تھا، ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد رشبھ کی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

اس حادثے کو ایک مہینہ ہوگیا جبکہ رشبھ بھی آہستہ آہستہ ٹھیک ہورہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو  رشبھ پنت پر تھوڑا غصہ ہیں اور وہ حادثے کا شکار کرکٹر کے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں تھپڑ مارنا چاہتے ہیں۔

کپل دیو نے حال ہی میں ایک انٹرویو  میں کہا کہ وہ رشبھ سے پیار کرتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ ٹھیک ہوگا میں اسے تھپڑ مارنا چاہتا ہوں تاکہ آئندہ وہ اپنا خیال رکھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رشبھ سے بہت پیار ہے، میں چاہتا ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے تاکہ میں جا کر اسے تھپڑ ماروں اور اسے کہوں کہ آئندہ وہ اپنا خیال رکھے۔ اس کے حادثے کی وجہ سے پوری ٹیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، مجھے غصہ ہے کہ آج کے دور کے نوجوان ایسی غلطیاں کیوں کرتے ہیں، اس پر انہیں تھپڑ مارنا چاہیے۔

مزید خبریں :