15 دسمبر ، 2012
گلگت …گلگت میں کشیدگی کے باعث 3 دن بند رہنے والے بازار اور کاروباری مراکزہفتے کے روز کھول دیئے گئے۔ قراقرم انٹر نیشنل یونی ورسٹی میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جو 4 مارچ 2013 تک بندرہے گی۔بدھ کے روززقراقرم یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد گلگت شہر میں صورتحال کشیدہ تھی۔ تاہم اب حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔آج تمام کاروباری مراکز کھلے رہے۔شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر سے پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔تاہم ڈبل سواری پر پابندی برقرار ہے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی آج چوتھے روز بھی بند رہی۔جبکہ وائس چانسلرڈاکٹرنجمہ نجم نے پریس کانفرنس کرکے قراقرم انٹر نیشنل یونی ورسٹی میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔