15 دسمبر ، 2012
کراچی…سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت نوٹس جاری کرنے پر نواب شاہ اور حیدر آباد کے شہریوں نے ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا۔حیدر آباد میں حیدر چوک اور لطیف آباد میں ریلیاں نکالی گئیں ،اس موقع پر شہریوں نے بینرز اور پلے اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر الزام عائد کیاجارہاہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی اجارہ داری ہے۔پنجاب میں نواز شریف اور لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی اجارہ داری ہے،تو حلقہ بندی صرف کراچی میں ہی کیوں کی جارہی ہے۔نواب شاہ میں لوگوں نے مارکیٹ روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی،ریلی کے شرکا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہرین نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ نوٹس واپس لیا جائے۔سکھر میں شہریوں نے پریس کلب تک ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔