پاکستان
15 دسمبر ، 2012

شاہ عبداللہ کی کوششوں سے نوازشریف سعودی عرب گئے ،مریم نواز

 شاہ عبداللہ کی کوششوں سے نوازشریف سعودی عرب گئے ،مریم نواز

لاہور…مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کی کوششوں سے نوازشریف سعودی عرب گئے تھے ، شاہ عبداللہ اور مشرف میں بات چیت کے بعد معاملات طے پائے ۔ماڈل ٹاوٴن لاہور میں مسلم لیگ ن ینگ لائرز فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اُن کے والد مشکل میں تھے تو شاہ عبداللہ مدد کو آئے اور مشرف سے بات کی ،اُن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف جھوٹے کیس میں ان کے والد کو سزائے موت دِلوانا چاہتے تھے، جب سندھ ہائیکورٹ نے نواز شریف کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تو وہ بھی وہاں موجود تھیں،اُٹھ کر جج سے کہا کہ خدا کا خوف کریں ، بے گناہ کو سزا سنائی ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف لانگ مارچ کو اپنے لیے استعمال کرتے تو وزیراعظم ہاوٴس چند قدم پر تھا ۔

مزید خبریں :