15 دسمبر ، 2012
جامشورو …جامشورو ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ جانے سے آئل شاہراہ پر پھیل گیا ،گاڑیوں کے آہستہ آہستہ گرزنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق آج صبح کراچی سے مظفر گڑھ پاور ہاوس جانے والا آئل ٹینکر کراچی سے حیدر آباد جانے والی شاہراہ پر الٹ گیا جس کے باعث ٹینکر میں موجود 40 ہزار لیٹر فیرنس آئل شاہراہ اور 3 کلو میٹر تک اطراف میں پھیل گیا ،جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس نے وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی گاڑیاں آہستہ رفتار سے گزارے تاکہ گاڑی پھسلن کا شکار نہ ہوں،گاڑیوں کی کم رفتاری سے آمدورفت کے باعث جامشوروسے نوری آباد تک ٹریفک کافی بلاک ہوگیااور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔