15 دسمبر ، 2012
لاہور…دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک رکی نہیں ،ڈرون حملوں میں کمی آ چکی ،جلد ختم بھی ہو جائیں گے ۔لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کے رہنماوٴں کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد عالمی تبدیلیوں سے یہ خطہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ،اُن کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل کے دیگر سیاسی اور دینی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا معاملہ ابھی قبل از وقت ہے ،دینی جماعتیں کونسل کی مخالف نہیں۔کچھ لوگ امریکا اور بھارت کے معاملے پر اپنی مجبوریوں کے باعث نہیں بول رہے ،حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وہ دیگر ممالک سے تجارت کے مخالف نہیں تاہم بھارت کا معاملہ مختلف ہے ،پاکستان کے پانی پر قبضہ ختم کیا جانا چاہیے، حکومت بھارت سے اعتماد سازی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرے۔