پاکستان
15 دسمبر ، 2012

عدالتی افسروں میں ملازمین کی تنخواہوں میں فرق نہیں ہونا چاہیے، چیف جسٹس

عدالتی افسروں میں ملازمین کی تنخواہوں میں فرق نہیں ہونا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں قابل اور تربیت یافتہ افسران کی ضرورت ہے ، جوڈیشل اکیڈمی عدالتی افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے کردار ادا کرے،عدالتی افسروں میں ملازمین کی تنخواہوں میں فرق نہیں ہونا چاہیے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدلیہ کے ادارے میں عزت کمائی ہے، پورے ملک میں عدلیہ کے افسران اور اہلکاروں کی تنخواہوں اور ماتحت عدلیہ کی مراعات میں تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ کام کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، انہوں نے ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو ہدایت کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو زیادہ سے زیادہ تنخواہ دی جائے۔

مزید خبریں :