15 دسمبر ، 2012
مری…ملکہ کوہسار مری میں دو دن سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں سیاح ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔ لیکن اس صورت حال میں بھی وہ مری کا موسم خوب انجوائے کر رہے ہیں۔دو روز سے ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ وفقے وقفے سے جاری ہے۔ برفباری کے حسین مناظر دیکھنے کے لیے دو دور سے سیاح مری کا رخ کر رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر دو سے ڈھائی فٹ تک برف جمی ہوئی ہے۔ ملک بھر سے بڑی تعداد میں مری پہنچنے والے سیاحوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ مختلف مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سیاحوں نے مری انتظامیہ کی کار کردگی کو تنقید کا نشانہ تو بنایا لیکن پھر بھی مری کے نظاروں نے انھیں اِتنا لبھا لیا ہے کہ وہ سب تکلیفیں بھول جاتے ہیں۔دو روز سے جاری برفباری کے باعث مری اور گردونواح میں سردی کی شدت بھی بے انتہا بڑھ گئی ہے۔ تاہم مری کے موسم اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔