15 دسمبر ، 2012
بہاولپور…سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انقلاب نظریے کے ساتھ آتا ہے، وفاداریاں تبدیل کرانے اور فارورڈ بلاک کے ساتھ حکومت چلانے سے نہیں۔یہ بات انہوں نے بہاول پور میں اپنے کزن سید اویس احمد گریدی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اور یہ ایک تاریخی بات ہے۔ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے ان کرم فرماوٴں کو بھی فائدہ ہوگا جنہیں اقتدار میں آنے کی جلدی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیسی بھی ہو، اُسے بچانے کی ذمہ داری میڈیا، عوام اور سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے۔ بڑی بدقسمتی ہوگی اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے۔ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کے لئے اپنے نظریات کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ایک ہی حل ہے کہ نیا صوبہ بنائے جائے۔