15 دسمبر ، 2012
پشاور… معلوم ہوا ہے کہ پشاور ائیرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پانچ راکٹوں سے حملہ کیا گیاتھا۔ جس کے بعد ائیرپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔اوراس وقت بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری ہے۔پولیس ائیرپورٹ کے دیواروں کے ساتھ بھاری تعداد میں متعین ہے۔ لوگ ائیرپورٹ کے اندر محصور ہیں ۔جبکہ یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ تین راکٹ ائیرپورٹ کے اندر گرے ہیں۔تاہم بعض کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ادھر جیو نیوز کے نمائندے آفتا ب احمد کے مطابق ائر پورٹ کے قریب لاش پڑیہے،دریں اثناء خیبر اسپتال میں تین لاشیں پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ قانوں نافذ کرنے والے ادار وں نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔