Time 12 فروری ، 2023
پاکستان

پی ڈی ایم کی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینےکی تجویز پر پی پی کا مشاورت کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائےگی۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہےکہ نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

مزید خبریں :