15 دسمبر ، 2012
پشاور … ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر راکٹ حملہ کیاگیا ہے، دہشتگرد ایئرپورٹ کے اندر داخل نہیں ہوسکے۔ ترجمان پاک فضائیہ نے پشاور ایئرپورٹ پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں اور صورتحال کنٹرول میں ہے، ایئر فورس کے اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، دہشت گرد ایئرپورٹ کے اندر داخل نہیں ہوئے۔ دوسری جانب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ پر آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے، مسافر اور طیارے محفوظ ہیں۔