پاکستان
16 دسمبر ، 2012

پشاور میں حملہ ہم نے کیا، ہدف ایئر فورس بیس تھا، ترجمان طالبان

پشاور میں حملہ ہم نے کیا، ہدف ایئر فورس بیس تھا، ترجمان طالبان

پشاور … کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ حملے میں 10 ساتھیوں نے حصہ لیا، ہمارا ہدف ایئرفورس بیس تھا۔ ترجمان تحریک طالبان احسان اللہ احسان نے جیو نیوز کے اینکر سلیم صافی سے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پشاور ایئرپورٹ کے اندر ایئر فورس کا بیس تھا، حملے میں ہمارے 10 ساتھیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور حملے میں بارود سے بھری 2 گاڑیاں بھی شامل تھیں جنہیں مختلف مقامات پر استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :