16 دسمبر ، 2012
پشاور … پشاور ایئر پورٹ، ایئر فورس بیس اور اطراف کے علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ، ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مکمل کنٹرول ہے اور معمول کا کام جاری ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان گروپ کیپٹن طارق محمود نے بتایا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ ، ایئر فورس بیس اور اطراف کے علاقوں کو تلاشی کے بعد کلیئر کردیا گیا ہے ، ایئرپورٹ پر مکمل کنٹرول اور معمول کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سرچ آپریشن رات 11 بجے شروع ہوا اور 2 بجے ختم ہوا، پشاور میں حملے کے بعد پاک فضائیہ کی دیگر بیسز پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایئر چیف مارشل اور چیف آف ایئر اسٹاف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔