Time 14 فروری ، 2023
کھیل

کرکٹ بورڈ لائٹس خرید سکتا ہے تو 80 کروڑ کرایہ کیوں دیں؟ پنجاب حکومت

صرف 9 پی ایس ایل میچز کیلئے 80 کروڑ روپے نہیں لگائے جا سکتے، پی سی بی خود 25 کروڑ میں لائٹس خرید سکتا ہے اور ہر سال استعمال بھی کر سکتا ہے: حکومت کا مؤقف— فوٹو: فائل
صرف 9 پی ایس ایل میچز کیلئے 80 کروڑ روپے نہیں لگائے جا سکتے، پی سی بی خود 25 کروڑ میں لائٹس خرید سکتا ہے اور ہر سال استعمال بھی کر سکتا ہے: حکومت کا مؤقف— فوٹو: فائل

جب کرکٹ بورڈ 25 کروڑ روپے میں لائٹس خرید سکتا ہے تو 80 کروڑ روپے کرایہ کیوں دیں؟ پنجاب حکومت نے ٹھیکے دار کو ناں کردی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پیسہ دینے سے منع کردیا۔ ٹھیکے دار نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے موقع پر ہوٹل سے اسٹیڈیم کے روٹ پرخصوصی لائٹس لگانے کا 80 کروڑ روپے کرایہ مانگا تھا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق صرف 9 میچز کیلئے 80 کروڑ روپے نہیں لگاسکتے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل میچز کے موقع  پر ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سکیورٹی روٹس پر کرائے پر لائٹس لگانے کیلئے ٹھیکیدار نے پنجاب حکومت سے 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لائٹس کی مد میں اتنی خطیر رقم  دینے سے انکار کر دیا۔

پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل کے صرف 9 میچز کیلئے سکیورٹی روٹس پر 80 کروڑ روپے نہیں لگائے جا سکتے، اگر پی سی بی خود لائٹس خرید لے تو 25 کروڑ میں خرید سکتا ہے اور ہر سال اسے دوبارہ استعمال بھی کر سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 2022 پر پنجاب حکومت کا  کرائے کی لائٹس پر 60 کروڑ روپے خرچہ آیا تھا جبکہ ملتان میں جاری پی سی ایل میچز میں بھی کرائے کی لائٹس پرکئی کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سکیورٹی روٹ پر 40 جنریٹر اور  120 ہیوی فلڈ لائٹس لگائی جاتی ہیں، ایک جنریٹر  سے 3 پول پر نصب 36 ہیوی لائٹس جلتی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے پہلےکبھی روٹ کی فلڈ لائٹس اور جنریٹر کا خرچہ نہیں اٹھایا جبکہ اس بار پنجاب حکومت نے پی سی بی کو یہ خرچہ خود اٹھانے کا کہا ہے۔ 

مزید خبریں :