کھیل
Time 15 فروری ، 2023

پی ایس ایل سے باہر ہونیوالے شاہنواز دھانی کا بیان سامنے آگیا

اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں، اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا: دھانی/ فائل فوٹو
اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں، اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا: دھانی/ فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔

شاہنواز دھانی نے لکھا کہ اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں، اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور لکھا ' ٹیم میں ہر کسی کو بہت یاد کروں گا، خاص طور پر اپنے مداحوں کو، یاد رکھیے گا دھانی جلد ہی واپس لوٹے گا'۔

ایک اور ٹوئٹ میں فاسٹ بولر نے کہا 'یہ بھی یاد رکھیں کہ ہماری ٹیم اس لیگ میں سب سے مضبوط ٹیم ہے، ہمارے نوجوان بولرز بھی تباہ کن ہیں، وہ آئندہ میچز میں بیٹرز کے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں'۔

دھانی نے مزید کہا کہ 'مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ ابھرتے ہوئے نوجوان بولر احسان اللہ اس سیزن کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہوں گے'۔

خیال رہے کہ شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :